ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں دو لاریوں کی ٹکر؛ ایک لاری ڈرائیور ہلاک؛ دوسرا شدید زخمی

انکولہ میں دو لاریوں کی ٹکر؛ ایک لاری ڈرائیور ہلاک؛ دوسرا شدید زخمی

Sun, 23 Jul 2017 14:09:08    S.O. News Service

کاروار23/جولائی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں دو لاریوں کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں ایک لاری ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا لاری ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ آج اتوار صبح  انکولہ کے سونکاسال نیشنل ہائی وے  63 پر پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت تمل ناڈو کے رہنے والے موروگن (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں دوسری لاری ڈرائیور سمیت کلینرس بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں انکولہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، چھان بین جاری ہے۔


Share: